انتقال

حیدرآباد۔/30اپریل، ( راست ) جناب سید ضمیر احمد ریٹائرڈ ڈپٹی ایگزیکیٹو انجینئر ( آر اینڈ بی ) ولد جناب سید علی احمد مرحوم ساکن دیوڑھی خورشید جاہ حسینی علم کا 29 اپریل کی رات مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم مئی بروز پیر بعد نماز ظہر جامع مسجد حکیم میر وزیر علی، چندولال بارہ دری فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان موضع چنا بلکہ چرلہ منڈل کندرگ ، رنگاریڈی ضلع میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9392591959 اور 9948223208 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد عبداللطیف ولد جناب شیخ محبوب علی مرحوم ریٹائرڈ سرکاری ملازم ساکن عطا پور راجندر نگر کا بعمر 83سال آج دوپہر انتقال ہوگیا۔ مرحوم، جناب محمد عبدالوحید ٹی آر ایس عطاپور میناریٹی سیل صدر کے والد تھے۔ نماز جنازہ قطب شاہی مسجد عطا پور میں بعد نماز فجر ادا کی جائے گی اور تدفین قطب شاہی مسجد کے احاطہ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9440734726 پر ربط کریں۔