انتقال

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمود علی ولد یسین علی انجینئر پی ڈبلیو ڈی و سابق پراجکٹ انجینئر جامعہ نظامیہ شاپنگ کامپلکس عابڈس کا بعمر 81 سال 27 فروری کو رات 11 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 28 فروری کو بعد نماز ظہر مسجد نور قدیم ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد الہی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 2 مارچ جمعرات کو بعد عصر مسجد الہی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9985359806 ۔ 8121603703 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ سیدہ ملکہ بانو نصرتی زوجہ سید احمد مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ یکم مارچ صبح 10 بجے جامع مسجد منوریہ ، چنچل گوڑہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ تدفین 11 بجے دن حظیرہ حضرت شاہ قاسم مجتہد گروہ مشیر آباد میں عمل میں آئے گی ۔ نماز جنازہ حضرت مولانا ابوریحان سید مطیع اللہ ذاکر منوری پڑھائیں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9959994626 ۔ 9849611730 پر ربط کریں ۔۔