انتقال

شمس آباد 30 جولائی (سیاست نیوز) محمد عبدالخلیل ولد محمد عبدالجلیل ساکن احمد نگر شمس آباد کا آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں جگر کے عارضہ کے سبب بہ عمر 28 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مدینہ مسجد احمد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اولیاء بی صاحبہ شمس آباد میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 31 جولائی بعد نماز فجر مدینہ مسجد میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 8341002421 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔