انتقال

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد کمال الدین سب رجسٹرار کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ ( موظف ) ساکن وجئے نگر کالونی ، مانصاحب ٹینک ولد جناب قادر ولی مرحوم کا آج علی الصبح بعمر 83 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مدینہ مسجد میں ادا کی گئی اور قبرستان درگاہ حضرت سید بادپاؒ ، فرسٹ لانسرز میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959044854 ۔ 9000820655 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    محترمہ عابدہ بیگم زوجہ جناب محمد عبدالحفیظ مرحوم ( ٹیچر ) ساکن معین پورہ گلشن نگر فتح دروازہ متوطن موضع پوڈور منڈل تعلقہ پرگی رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کا انتقال 29 مئی بوجہ علالت بعمر 87 سال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی چندو لال بارہ دری میں جناب مفتی خلیل احمد نے پڑھائی جب کہ تدفین متصل قبرستان مسجد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 31 مئی کو بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، جناب محمد عبدالقیوم انٹلی جنس ڈپارٹمنٹ کی والدہ اور جناب محمد عبدالرزاق موظف تنظیم عدالت دیوانی بلدہ کی خوشدامن تھیں ۔ تفصیلات کے لیے 9700702808 ۔ 9885857771 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ واحد النساء بیگم زوجہ جناب محمد شرف الدین ایڈوکیٹ مرحوم کا 30 مئی بروز پیر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 31 مئی کو مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ معلومات کیلئے فون نمبرات 9441583799 ۔ 9700631994 پر ربط کریں ۔۔

 

۰۰۰  الحاج محمد مولانا صاحب ولد جناب اسمعٰیل کا بعمر 75 سال 29 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد خضریٰ، اویسی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احمد بادپاؒ قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 31 مئی کو بعد نماز عصر مسجد خضریٰ، اویسی پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 868684001 یا 9848356657 پر ربط کریں۔