انتقال

٭٭    محترمہ رضیہ سلطانہ زوجہ جناب مخدوم محی الدین مرحوم کا 29 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 اپریل کو بعد نماز ظہر بڑی مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین توپ خانہ مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت یکم مئی کو بعد نماز عصر بڑی مسجد ملے پلی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9396351447 یا 9395503124 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاج محمد یسین ولد جناب پیر محمد مرحوم 30 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی مصری گنج بعد نماز ظہر یکم مئی کو ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ دو پہاڑ شاہ ولیؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391120044 ۔ 9346363616 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب محمد یونس موظف ملازم پولیس ساکن باغ امجدالدولہ مصری گنج کے جواں سال فرزند محمد نصیر ریڈیٹر میکانیک بہادر پورہ کا بروز ہفتہ بعد نماز ظہر قلب پر حملہ کے باعث اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد فردوس باغ امجدالدولہ میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں والدین کے علاوہ بیوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 2 مئی بعد نماز عصر مسجد فردوس میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9440134346 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    نواب خواجہ معین الدین خاں نبیرہ نواب معین الدولہ بہادر کی اہلیہ محترمہ الحاجہ نگہار سلطانہ بیگم کا 30 اپریل کو مختصر سی علالت کے بعد بعمر 60 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد پائیگاہ ٹومس نزد بارگاہ حضرت خواجہ حسن برہنہ شاہ صاحب ؒ سنتوش نگر پھسل بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین پائیگاہ ہی میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ میں مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری ، مولانا محمد فصیح الدین نظامی ، مولانا محمد محی الدین قادری محمودی کے علاوہ علماء ، نواب و دیگر شریک تھے ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد پائیگاہ ٹومس میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان نواب سلیم الدین خاں ، نواب قیصر الدین خاں کے علاوہ ایک دختر بھی شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866666786 ۔ 9849185978 پر ربط کریں ۔۔