انتقال

 

حیدرآباد۔۔30مارچ( پریس نوٹ) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ جناب سید وقار الدین چیف ایڈیٹر رہنمائے دکن و چیرمین انڈو عرب لیگ حیدرآباد کے بھانجے‘ جناب رحیم یار جنگ کے پوتے اور نواب سید شمس الدین علی خان کے فرزند  جناب سید یوسف الدین خان المعروف شہزور نواب پارٹنر ومنیجنگ ایڈیٹر رہنمائے دکن کا آج بوقت عشاء دوبئی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ چار دن قبل قلب پر حملہ کی وجہ سے انہیں شریک دواخانہ کیاگیا تھا۔ جناب شہزور نواب گذشتہ ماہ اپنے اہل خانہ کے پاس گئے ہوئے تھے جہاں سے وہ براہ دوبئی  26مارچ کی صبح حیدرآباد واپس ہونے والے تھے کہ دوران سفر ان کے قلب پرحملہ ہوا۔ جناب شہزور نواب 20سال سے دوبئی کی ایک  مشہورکمپنی میں اعلیٰ عہدہ پر فائز تھے۔ ان کی طبیعت بگڑنے کی اطلاع پر خالہ زاد بھائی جناب  احمد امیر خان ( رہنمائے دکن) عجلت میں دوبئی پہنچے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان ‘ 2 دختران (تمام پاکستانی شہری) چھوٹے بھائی ڈاکٹر عمر (حال مقیم امریکہ) اور 3 بہنیں (حال مقیم کینڈا) شامل ہیں۔نماز جنازہ اور  تدفین دوبئی میں عمل میںآئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات    040-23530415/23538884‘ سیل نمبرات  9441735865اور9885150344پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔

حیدرآباد۔ 31 مارچ (راست) حیدرآباد کے مشہور موٹر کار میکانک جناب عمرو بن صالح المعروف عمرو چاوش ولد جناب صالح بن عمرو ساکن نور خاں بازار کا آج شب بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد الماس میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات ، مرحوم کے فرزند جناب محمد بن عمرو سے 9849993892 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( راست ) : صاحبزادہ نواب میر باقر جاہ بہادر فرزند پرنس کاظم جاہ بہادر کا 20 جمادی الثانی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین احاطہ مسجد جودی کنگ کوٹھی میں عمل میں آئی ۔ زیارت 22 جمادی الثانی کو عزاء خانہ زہرا دارالشفاء میں 5-30 بجے شام مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885975756 پر ربط کریں ۔۔

 

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد عبدالحمید خاں ولد جناب محمد سعید خاں کا بعمر 33 سال 31 مارچ کو قبل نماز فجر بحرین میں اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم اپریل بروز جمعہ بعد نماز جمعہ مسجد کلاں نیا قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی جائے گی ۔ جب کہ تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700027083 ۔ 8686639142 پر ربط کریں ۔۔