انتقال

حیدرآباد ۔ 31 مارچ (راست) محترمہ معراج فاطمہ بنت جناب محمد اختر علی مرحوم زوجہ جناب میر حمایت علی خان کا 30 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ تدفین 31 مارچ یکشنبہ علاقہ اکرام الملک عرف (Khursheed) احاطہ نواب سالارجنگ دائرہ حضرت میرمؤمن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 2 اپریل سہ شنبہ عبادت خانہ حسینی دارالشفاء 4 بجے مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885869007 یا 7893008586 پر ربط کریں۔
00 جناب سید عثمان الدین مرحوم کی زوجہ محترمہ غوثیہ بی ساکن بی ایچ ای ایل کا 28 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد ٹاؤن شپ بی ایچ ای ایل میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ ستارہ شاہ علی آباد میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8125211585 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد عبدالسلیم ولد جناب محمد عبدالستار مرحوم ساکن جہاں نما کا اتوار کو بعمر 60 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ پیر کو ریتی کی مسجد چھاؤنی ناد علی بیگ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچلگوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9949656247 یا 9885628211 پر ربط کریں۔
00 حضرت الحاج سید صفی اللہ حسینی المعروف ولی پیر فرزند حضرت سید اکبر حسینیؒ سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید خواجہ حسین شاہ ولیؒ کا آج 4 بجے شام مختصر علالت کے بعد 88 سال انتقال ہوا۔ نماز جنازہ یکم ؍ اپریل دوشنبہ کو بعد نماز ظہر احاطہ بارگاہ حضرت سید خواجہ حسن شاہ ولیؒ (شیخ پیٹ ٹولی چوکی) میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں محل مبارک کے علاوہ تین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8886279786 پر ربط کریں۔