انتقال

حیدرآباد۔/29 مارچ، ( راست ) جناب سید محمد مجتبیٰ انور جعفری ابن جناب سید شبیر علی جعفری کا 28 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا ہادی علی مہدی کی اقتدا میں الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ سید نجف علی شوکت صدر مرکزی انجمن ماتمی گروہان تلنگانہ اسٹیٹ (گروہ شیدائے شبیر ) کے بڑے بھائی تھے۔ زیارت 30مارچ کو 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی میں مقرر ہے۔ مولانا ہادی علی مہدی خطاب کریں گے۔