انتقال

حیدرآباد ۔ 26۔ مارچ (راست) جناب محمد انور اللہ الیکٹریکل کنٹراکٹر فرزند جناب محمد ذکی اللہ مرحوم کا قلب پر حملہ کے باعث منگل 26 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی بازار گارڈس‘ حیدرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ دیگر تفصیلات کیلئے سل نمبرات 8331905710 یا 8374602066 پر ربط قائم کریں۔
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( راست ) : الحاج محمد لطیف الدین ولد حاجی غلام محبوب مرحوم ( بھالکی )
( PPO ) کا 25 مارچ کو بعمر 96 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حسینی وجئے نگر کالونی میں بعد عصر مفتی محمد تجمل حسین قاسمی نے پڑھائی ۔ تدفین احاطہ سردار بیگ صاحب آغا پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 مارچ بعد نماز عصر مسجد حسینی وجئے نگر کالونی مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک دختر اور تین فرزندان ڈاکٹر محمد عارف الدین ( جدہ ) ، محمد آصف شاہین اور ڈاکٹر محمد اکرام الدین ( شکاگو ) شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9959614857 ۔ 9963101978 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالرزاق ولد جناب محمد عبد الغفور مرحوم انجینئر محکمہ آبپاشی رکن جماعت اسلامی کا 26 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 مارچ کو مسجد نواب دولہے خاں چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان اجالے شاہ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 8919689856 پر ربط کریں ۔۔