انتقال

حیدرآباد ۔ 17 مارچ ( (راست) جناب محسن بن عون جابری ریٹائرڈ سیول انجنیئر (بی ایچ ای ایل) ولد جناب عون بن سالم جابری مرحوم کا مختصر علالت کے بعد آج رات بعمر 74 سال انتقال ہوگیا ۔ وہ برسہا برس نور ہائی اسکول سعیدآباد اور جامعہ دارالہدی پہاڑی شریف میں پیشہ تدریس سے بھی وابستہ رہے ۔ نماز جنازہ 18 مارچ پیر کو بعد ظہر (1.15 )بجے مسجد معراج کرما گوڑہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی ۔مرحوم ‘ عرفان جابری سینئر سب ایڈیٹر ‘ منان جابری سینئر کمپیوٹر آپریٹر روزنامہ سیاست کے علاوہ رضوان جابری اور سلمان جابری کے والد تھے پسماندگان میں تین دختران بھی شامل ہیں ۔

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (راست) جناب محمد احمد ولد جناب محمد اسمعیل مرحوم ریٹائرڈ پروٹوکول ڈپارٹمنٹ عمر 59 سال کا 16 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 17 مارچ کو مسجد محمدیہ ٹی وی ٹاور ملک پیٹ میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم 19 مارچ کو مسجد محمدیہ ٹی وی ٹاور ملک پیٹ میں ہوگی۔ پسماندگان اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885078752 ، 9849765923 پر ربط کریں۔