انتقال

٭٭ جناب پیر افتخاری حضرت سید شاہ قادر محی الدین حسین سنجری المعروف بہ پیر طریقت سخن چشتی کا 27 فروری صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب درگاہ حضرت وطنؒ جامع مسجد میں اور تدفین بھی درگاہ حضرت وطنؒ کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے جناب معین اللہ حسینی ولی حیدری ، محبوب اللہ حسینی علی صوفی اور سید شاہ کاشف اللہ حسینی بختیار اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7989868660 ۔ 9394763007 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالباری ولد جناب محمد رسول صاحب مرحوم کا 27 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین عبداللہ شاہ درگاہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم یکم مارچ بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9398993309 ۔ 9948892690 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاجہ و زوار محترمہ ونجا حسین صالحہ ریٹائرڈ چیف سوپروائزر ایچ اے ایل کا 25 فروری شام 5 بجے انتقال ہوگیا ۔ 26 فروری کو نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں ہوئی ۔ مجلس زیارت 28 فروری 4-30 بجے شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959292521 ۔ 24415264 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج سید عزیز الدین المعروف نور بھائی وٹرنری ڈپارٹمنٹ مرحوم کی اہلیہ الحاجہ رحمن خاتون شاہ گنج ، دال منڈی کا آج دوپہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 28 فروری بعد نماز ظہر مسجد چوک میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان پرانی عیدگاہ مسجد یسین بیگم صاحبہ رین بازار میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں سید علیم الدین شاہد جدہ ، سید یوسف الدین راشد جدہ ، سید جمیل الدین ارشد امریکہ اور سید لطیف الدین زاہد اور پانچ لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعہ یکم مارچ کو بعد نماز عصر مسجد چوک میں مقرر ہے ۔۔

٭٭ جناب سید مسعود علی ولد جناب سید کرامت علی عرف مسعود بھائی ساکن کشن باغ ، محمود نگر کا 26 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عمر ؓ ، کشن باغ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین باغ جہاں آراء یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 28 فروری مسجد عمرؓ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو لڑکے سید کرامت علی عرفان اور سید ولایت علی رضوان اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963445872 ۔ 9392447655 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( راست ) :