انتقال

حیدرآباد۔/27 فروری، ( راست ) مولانا ابوالنصر عابر مرحوم کی اہلیہ محترمہ اقبال سلطانہ کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں ہنمکنڈہ ضلع ورنگل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد نعمانیہ رائے پورہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان ہنمکنڈہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مرحومہ ، صحافی محمد نصر اللہ خان کی والدہ تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391662469 پر ربط کریں۔