انتقال

حیدرآباد۔/22 فروری، ( راست ) الحاج محمد بدیع الدین ولد جناب محمد فخر الدین ریٹائرڈ اسسٹنٹ سکریٹری (سکریٹریٹ ) کاجمعہ 22فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد حضارم الجابری کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چھاؤنی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 24 فروری کو بعد نماز عصر مسجد حضارم الجابری کالونی میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9908788432 یا040-24414801 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب محمد عبدالمقتدر قریشی ولد جناب محمد عبدالقیوم قریشی مرحوم کا بعمر 82 سال مختصر علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 23 فروری کو بعد نماز ظہر 1-30 بجے مسجد ضیا الحق قدیم ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان حضرت عباد اللہ شاہؒ چنچل گوڑہ نزد دبیر پورہ بریج عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں تین فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار 24 فروری بعد نماز عصر مسجد ضیا الحق قدیم ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701538363 پر ربط کریں ۔۔
٭ محترمہ جہانگیر بی زوجہ جناب شیخ محبوب مرحوم کا مختصر علالت کے بعد آج شام 6 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ 23 فروری کو بعد نماز ظہرگنبد کی مسجد قادر پاشاہؒ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قدیم قبرستان قادری چمن میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9297303810 ، 9963587586 پر ربط کریں۔