انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد جمیل ولد جناب محمد شکیل ساکن ٹولی چوکی کا قلب پر حملہ کے باعث بعمر 50 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 22 فروری کو بعد نماز جمعہ مسجد حاجی عبداللطیف کمپنی باغ ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک دختر اور 3 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8367370986 ۔ 8686560695 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ خیر النساء بیگم زوجہ جناب اسحق حسین خاں ( سات گنبد روڈ ٹولی چوکی ) کا 20 فروری کی شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 فروری جامع مسجد چوک میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین پٹلہ برج قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7093651876 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عزیز آصف علی فاطمی ولد جناب محمد قادر علی مرحوم ریٹائرڈ انچارج ڈپٹی کمشنر محکمہ کمرشیل ٹیکس حکومت آندھرا پردیش کا بعمر 82 سال خانگی ہاسپٹل میں بروز جمعرات 21 فروری انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد روضتہ الحدیث رین بازار ( 1 بجے ) میں ادا کی جائے گی اور اسی قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ زیارت بروز اتوار مسجد روضتہ الحدیث رین بازار میں 5 بجے شام بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799512724 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب ایم اے مجید خاں موظف سب انسپکٹر محکمہ پولیس ساکن بانو نگر سنتوش نگر کا بعمر 69 سال اچانک قلب پر حملہ کے باعث 21 فروری کو بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مدینہ مسجد بانو نگر سنتوش نگر میں بعد نماز جمعہ 22 فروری کو ادا کی جائے گی اور تدفین روبرو قبرستان بانو نگر میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032425436 ۔ 9885418404 پر ربط کریں ۔۔