انتقال

حیدرآباد۔/19 فروری،( راست ) نواب میر طاہر علی خاں ابن میر یسین علی خان مرحوم سابق پرنسپل مفخم جاہ انجینئرنگ کالج و امام زمانہ مشن و دارالیتامیٰ نور خاں بازار کا آج رات بحالت نیند انتقال ہوگیا۔ مرحوم کے فرزند ذوالفقار علی خاںکی امریکہ سے آمد کے بعد جلوس جنازہ 21 فروری بروز جمعرات 9 بجے دن مرحوم کی قیامگاہ خیاباں ( قدیم پاسپورٹ آفس برکت پورہ ) سے روانہ ہوگا۔ غسل و آخری دیدار مقبرہ اعتصام الملک جامباغ دارالشفاء روبرو عابد علی خاں آئی ہاسپٹل ہوگا۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی کی امامت میں الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں ادا کی جائے گی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئے گی۔ مجلس زیارت بتاریخ 22 فروری بروز جمعہ 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی خطاب کریں گے۔ مرحوم ، مشہور نوحہ خاں جناب ہادی علی خان کے بہنوئی اور جناب سید تحسین حسین رضوی لکچرر کے خُسر تھے۔ مزید تفصیلات سیل نمبر 9652044351 اور 040-27560615 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
حیدرآباد۔/19 فروری، ( راست ) محترمہ امتہ العزیز محمدی عرف طاہرہ بیگم زوجہ جناب محمد نعیم الدین ساکن سالار جنگ کالونی کا بروزمنگل 19فروری کی صبح 8:30 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد سالار جنگ کالونی، ٹولی چوکی روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد ٹھگی جیل عنبر پیٹ روڈ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9885180147 یا 9581050577 پر ربط کریں۔