انتقال

حیدرآباد۔/17 فروری، ( راست ) جناب محمد جہانگیر ولد جناب غلام معین الدین مرحوم کا بعمر 50 سال مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 17 فروری بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد موتی خان یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان شرف الدین خان واقع بنگلہ بینی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9989930213 پر ربط کریں۔
٭محترمہ محمودہ بیگم زوجہ جناب میر نذیر علی مرحوم ( سابق ڈپٹی کلکٹر سوشیل ویلفیر ) کا بروز ہفتہ 16 فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت ابوالفضل سید محمود صاحب ؒ (مصری گنج ) میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18 فروری بروز پیر بعد نماز عصر مسجد حکیم میر وزیر علی صاحب فتح دروازہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 2 دختران اور 4 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9393753957 یا 9701516419 پر ربط کریں۔