انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( راست ) : الحاج محمد عبدالرزاق ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ لینڈ ریکارڈس ولد جناب محمد اسمعیل مرحوم متوطن کولتور ضلع میڑچل حال مقیم فرح کالونی کا بعمر 84 سال 15 فروری بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد مدرسہ فیض العلوم سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ سلطان چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9299409228 ۔ 8801308165 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 17 فروری بعد عصر مسجد قبا سعید آباد مقرر ہے ۔۔
٭٭ ڈاکٹر میر محبوب حسین موظف پروفیسر شعبہ اردو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی ولد میر امیر حسین مرحوم کا بعمر 75 سال 16 فروری کو قبل فجر بنجارہ کیر ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر اتوار 17 فروری جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان متصل مسجد حضرت بخاری شاہ صاحب قبلہؒ سعید آباد میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 18 فروری جامع مسجد ملے پلی بعد قرآنی خوانی عصر تا مغرب ہوگی ۔ تفصیلات کے لیے 9849851043 ۔ 9550565210 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 16 فبروری ۔ (راست ) محترمہ محبوب بی اہلیہ شیخ احمد بن عبدالرحمن باعثمان العمودی مرحوم کا آج (ہفتہ ) انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سہ یوم 17 فبروری بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور ایک لڑکی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9985458681یا 8106474191 پر ربط پیدا کریں۔
00 جناب محمد زکریہ انصاری ولد محمد یعقوب مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 17 فبروری کو بعد نماز ظہر مسجد اقصیٰ ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8555085775 ، 9346928018 پر ربط کریں۔