انتقال

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( راست ) : جناب سید عزیز اللہ حسینی ولد جناب سید ولی اللہ حسینی مرحوم ، ساکن احاطہ موسیٰ قادری ؒ ، حسینی علم کا بعمر 83 سال ، 13 فروری بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان درگاہ حضرت موسیٰ قادریؒ ، حسینی علم ، پرانا پل ، میں بعد نماز عشاء عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد حضرت موسیٰ قادریؒ ، پرانا پل میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948141732 ۔ 8106315626 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سعیدہ نفیس زوجہ ڈاکٹر احمد محی الدین قریشی مرحوم جوائنٹ ڈائرکٹر انیمل ہسبنڈری ساکن ریڈہلز کا بعمر 82 سال بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ تدفین آبائی قبرستان حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، نواب ٹیپو خاں کی پڑپوتی ہوتی تھیں ۔ فاتحہ سیوم مسجد نواب شہامت جاہ بہادر ریڈہلز میں بروز جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8143703170 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ رضیہ بیگم زوجہ جناب محمد کریم الدین کا بعمر 85 سال آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ بعد نماز جمعہ مسجد قادر الدولہ کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان رنگیلی کھڑکی میں عمل میں آئے گی ۔ نماز جمعہ ٹھیک دیڑھ بجے مقرر ہے ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد قادر الدولہ میں ہوگی ۔ پسماندگان میں پانچ دختران و دو فرزندان شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9642315159 ۔ 8906970371 پر ربط کریں ۔۔