انتقال

حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ نعمت خاتون زوجہ جناب محمد خان مرحوم ساکن بابا نگر کا کل رات 2 بجے علالت کے بعد بعمر 99 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 فروری کو بعد نماز ظہر مسجد فرح ، بابا نگر میں ادا کی گئی اور تدفین 3 بجے دن چنچل گوڑہ شہیدوں کا ھزیرہ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 7207416083 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد محمود ولد جناب محمد ابراہیم مرحوم ساکن پنجہ شاہ کا بروز چہارشنبہ 13 فروری کو بعمر 85 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 14 فروری کو بعد ظہر مسجد منصور خاں پنجہ شاہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینی مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 16 فروری کو مسجد منصور خاں میں بعد عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ دختران اور پانچ فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8712447717 ۔ 7702005361 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد عبداللہ خاں صوفی ولد الحاج محمد حسین خاں مرحوم ریٹائرڈ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کا 13 فروری کو 11 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء ریتی کی مسجد ( مالن بی صاحبہ ) یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر ریتی کی مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701557392 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ قیصر بیگم زوجہ شہید اسد اللہ حسینی کا چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد درگاہ حضرت عبداللہ شاہ نقشبندی مصری گنج میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینی مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ مسجد عبداللہ شاہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866419753 ۔ 9700644713 پر ربط کریں ۔۔