انتقال

حیدرآباد۔ 11 فروری (راست) حیدرآباد سے پہلے ہاکی میں انٹرنیشنل کھلاڑی پروفیسر ڈاکٹر سید احمد ہاشمی کا انتقال ہوگیا۔ وہ کیر ہاسپٹل، ہائی ٹیک سٹی میں زیرعلاج تھے۔ موصوف کا شمار حیدرآباد کی مصروف شخصیتوں میں ہوتا تھا۔ عثمانیہ یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن کے سیکریٹری پوسٹ گریجویٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن کے پہلے پرنسپل رہ چکے ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد عالمگیر شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین اے بیاٹری لائن کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں فرزندان ڈاکٹر سید حماد ہاشمی انچارج مانو یونیورسٹی ہاسٹل سید جواد ہاشمی اور سید عماد ہاشمی ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985014000 یا 9885340182 پر ربط کریں۔
۰۰۰ جناب محمد اسرار حسین ولد جناب محمد تجمل حسین مرحوم ساکن ڈیفنس کالونی لنگر حوض کا 68 سال کی عمر میں 11 فروری کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی مغل نگر میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 12 فروری بروز منگل مسجد غوثیہ بعد عصر میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9392028636 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : جناب جلیل احمد ولد جناب غلام محمد مرحوم ساکن نور خاں بازار موظف ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر کا بروز پیر 11 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہ میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت 12 فروری کو مسجد چیونٹی شاہ عثمان پورہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور تین فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8297228786 ۔ 9573590989 پر ربط کریں ۔۔