انتقال

حیدرآباد 3 فروری (راست) محترمہ حفیظ جانی زوجہ محمد عبدالنبی مرحوم کا بعمر 76 سال 2 فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر 4 فروری بروز پیر مسجد حسینی قدیم بوئن پلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان قدیم بوئن پلی میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 5 فروری بروز منگل مسجد حسینی قدیم بوئن پلی میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ تفصیلات 9247305466 یا 9393036284 پر ربط کریں۔