انتر گاؤں میںلفٹ ایریگیشن پراجکٹ کا سنگ بنیاد

گوداوری کھنی۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راما گنڈم کے رورل منڈل انترگاؤں کے موضع مور مور کے قریب چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں لیفٹ ایگریگیشن پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا جو 75.74 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ جس کا فائدہ متحدہ راما گنڈم منڈل کے 16 مواضعات کو ہوگا اور 20 ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا اور کے سی آر نے منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیداپلی ایک امیر ضلع بن جائے گا اس پراجکٹ کی چھ مہینے تک تعمیر ہوجائے گی اور اس پراجکٹ کے ذریعہ 65 ٹی ایم سی پانی کا اخراج ہوگا۔ ایف سی آئی کی فیکٹری میں 5000 عوام کو روزگار اور این ٹی پی سی میں جملہ 4000 میگاواٹ کے برقی پلانٹ میں 6 تا7 ہزار لوگوں کو روزگار ملنے کی امید ہے۔ کے سی آر ہیلی کاپٹر سے اتر کر جلسہ گاہ کو کار میں سے روانہ ہوئے۔ سنگ بنیاد رکھنے کے بعد صرف 15منٹ تک خطاب کیا اور ضلع عادل آباد کے لئے روانہ ہوگئے۔ اس پروگرام میں چیرمین آر ٹی سی ستیہ نارائنا، ضلع کلکٹردیوایا، زیڈ پی چیرمین ٹی اوما، ایم پی بالا سمن ، زیڈ پی ٹی سی کے سندھیارانی، سرپنچ سدھاکر، بلدیہ میئر لکشمی نارائنا، اای ایس سی چیف پراجکٹ انیل کمار، ایلم پلی پراجکٹ کے ایس ای وجئے بھاسکر راؤ، ایم پی ٹی سی اور کارپوریٹرس بلدیہ اور دیگر موجود تھے۔ پولیس کا بھاری سیکوریٹی بندوبست کیا گیا تھا۔ کے سی آر کے جلسہ کے کامیاب انعقاد کے بعد مختلف قائدین نے ایس پی وکرم جیت دگل کی ستائش کی۔

 

وزنی اوزار گرنے سے مزدور ہلاک
مکہ راج پیٹ۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منوہر آباد منڈل کے کالاکل میں پرائیویٹ کمپنی میں کام کرنے کے دوران وزنی اوزار اوپر گرنے سے مزدور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق موضع کالا کل کے قریب میں اسٹیل کے ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرنے کا 36سالہ شبورانی نامی شخص وزنی لوہے کے اوزار گاڑی میں لوڈ کرنے کے دوران حادثاتی طور پر گرنے سے برسر موقع ہلاک ہوگیا۔اس حادثہ کے تعلق سے منوہرآباد پولیس نے بعد پنچنامہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گجویل کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔