انتخابی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے والے 30سرکاری ملازمین معطل

حیدرآباد9مئی(یواین آئی)تلنگانہ میں حال ہی میں منعقدہ ادارہ جات مقامی کے انتخابات کی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کے سبب 30سرکاری ملازمین کو معطل کردیاگیا۔ضلع نلگنڈہ کے کلکٹر گورو اُپل نے ان سرکاری ملازمین کی معطلی کے احکام جاری کئے ۔علاوہ ازیں اجازت کے بغیر انتخابی ڈیوٹی نہ کرنے والے 86ملازمین کو نوٹس جاری کی گئی ہے ۔انہوں نے مریال گوڑہ اور نلگنڈہ ریونیو ڈیویثر ن میں ہونے والی دوسرے اور تیسرے مرحلہ کی رائے دہی کی انتخابی ڈیوٹی کیلئے حاضر ہونے کی خواہش کرتے ہوئے انتخابی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔