انتخابی نتائج پر ردعمل

نئی دہلی ۔ /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اہم اپوزیشن کانگریس نے انتخابی نتائج کے بعد اعلان کیا کہ وہ اپنی انتخابی ناکامی کا سنجیدگی سے تجزیہ کرے گی ۔ لکھنؤ سے موصولہ اطلاع کے بموجب بہوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے لوک سبھا انتخابی نتائج کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ شک پیدا ہوتا ہے کہ یہ انتخابی کامیابی برقی رائے دہی مشینوں کی ناخذ کارکردگی کا نتیجہ ہے جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قائد ڈی راجہ نے کہا کہ بی جے پی کی انتخابی کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیکولر پارٹیاں قابل اعتماد اور پائیدار متبادل عوام کے سامنے پیش کرنے سے قاصر رہیں ۔ چینائی سے موصولہ اطلاع کے بموجب ڈی ایم کے نے اعلان کیا کہ اس نے صرف چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ کانگریس اور سی پی آئی نے فی کس ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ سابق چیف منسٹر دہلی کانگریس قائد نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابی نتائج مایوس کن ہے ۔ مجھے امید تھی کہ ہم کامیابی حاصل کریں گے جبکہ نتیش کمار نے انتخابی نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے این ڈی اے کی انتخابی کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ۔