انتخابی قانون کے تحت نمو ٹی وی کی نشریات پر سکوت: ای سی

نئی دہلی۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے وضاحت کی ہے کہ دوران انتخابات بی جے پی کا نمائندہ ٹی وی چینل ’’نمو‘‘ اپنی نشریات کو روک دے گا۔ الیکشن کمیشن نے دہلی چیف الیکٹورل آفیسر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ چھ مرحلوں کی انتخابی مدت کے دوران اس بات کو یقینی بنائے کہ نمو ٹی وی کی نشریات پر نظر رکھیں۔ عوامی نمائدنگی ایکٹ آرٹیکل 126 کے تحت انتخابی عمل سے 48 گھنٹے قبل انتخابات سے متعلق تمام اعلانات نشریات اور ٹی وی پروگرامس پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اس مرحلہ کو ’’دوران خاموشی‘‘ سے تعبیر کیا گیا ہے تاکہ ووٹر کے ذہن کو کسی بھی قسم کے اثرات سے بچایا جائے لیکن آرٹیکل 126 کا اطلاق پرنٹ میڈیا پر لاگو نہیں ہوتا۔ اس سے قبل کانگریس پارٹی نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی کہ نمو ٹی وی جو بی جے پی کا نمائندہ ہے، پر اس کی نشریات پر پابندی لگائی جائے۔