انتخابی جلسوں میں مائیک کے استعمال کیلئے اجازت ضروری

نظام آباد ۔/24اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے ضلع پریشد ، منڈل پریشد انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ امیدوار سیاسی طور پر جلسہ یا ریالیوں کا انعقاد کرنے کیلئے مائیک استعمال کرنے کی صورت میں متعلقہ تحصیلدار یا پولیس اسٹیشن سے اجازت حاصل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

نظام آباد میں غبارہ پھٹنے سے
20تا30 بچے زخمی
نظا م آباد :24 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )غبارہ پھٹنے کی وجہ سے 20تا30 بچے زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد ویمنس کالج میں قائم کردہ ایگزبیشن انتظامیہ کی جانب سے ہوا میں بڑا غبارہ لہرایا گیا تھا اچانک یہ غبارہ پھٹ گیا اور ایگزبیشن میں موجودہ افراد میں ہلچل پیدا ہوگئی ۔ 20تا 30 بچے ایک ہی جگہ گر گئے تھے یہ غبارہ ان پر گرنے کی وجہ سے ریاض نامی 7سالہ لڑکا زخمی ہوگیا ۔ اسے فوری خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ اطلاع کے ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اورحالات کا جائزہ لیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔