انتخابات میں کامیابی کیلئے ڈیموکریٹس تشدد کا ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن ۔ 30اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایوانجیلیکل قائدین پر زور دیا کہ آئندہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان اگر ناکام ہوتے محسوس کرے تو تشدد برپا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے یہ انتباہ وہیٹ ہاؤز کے عشائیہ میں دیا ‘ جس میں قدامت پرست عیسائی پادریوں‘ وزراء اور ٹرمپ کے انتظامیہ کے حامی کثیر تعداد میں شریک تھے ۔ ٹرمپ نومبر میں ریاستوں کے انتخابات پر زور دے رہے تھے جس کے دوران انہوں نے یہ انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس کامیاب ہوجائیں تو وہ ہر چیز کو جو ٹرمپ نے کی ہے برعکس کردیں گے اور وہ عاجلانہ بنیادوں پر اور وحشیانہ انداز میں یہ کام کریں گے ۔ حالانکہ یہ تبصرہ بند دروازہ کے ایک اجلاس میںکیا گیا تھا لیکن ذرائع ابلاغ کے چینلس بشمول نیو یارک ٹائمز نے ان کا یہ تبصرہ حاصل کرلیا ۔ اس سوال پر کہ اس انتباہ سے ان کا کیا مطلب ہے ڈونالڈ ٹرمپ نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ انہیں صرف امید ہے کہ تشدد برپا نہیں ہوگا ۔ کیونکہ وہ تشدد دیکھنا نہیں چاہتے اور دنیا کو ضروری ہو تو بچانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ جب آپ باہر جائیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ اگر 6 نومبر کو وہ ایسا نہ کریں تو آئندہ دو سال تک ہم پریشان رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دن بہت سخت ہوں گے ۔