انتخابات میں ٹی آر ایس سے مقابلہ کیلئے بی جے پی کا لائحہ عمل

حیدرآباد۔/30اگسٹ، ( پی ٹی آئی) بی جے پی نے آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں حکمراں ٹی آر ایس سے مقابلہ کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ پارٹی نے سینئر قائدین رام مادھو، نریندر سنگھ ٹومر اور منگل پانڈے کو پارٹی اُمور کی ذمہ داری تفویض کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ تینوں قائدین فی کس 5 لوک سبھا اور اس کے تحت اسمبلی حلقوں کے انچارج ہوں گے۔ بی جے پی تلنگانہ ریاستی صدر کے لکشمن نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ جو تلنگانہ سے پارٹی کے واحد رکن پارلیمنٹ ہیں، انہیں 2 پارلیمانی نشستوں کا انچارج بنایا جارہا ہے۔ تلنگانہ میں 17لوک سبھا اور 119 اسمبلی حلقے ہیں جبکہ انتخابات 2019 میں منعقد شدنی ہیں۔