امید کا دامن اور کامیابی کا سفر

جبکہ اگر دل میں اس بات کا تہیہ کرلیا جائے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، منفی سوچ کو دماغ میں ہرگز جگہ نہیں دینی ہے۔ چاہے کام جتنا بھی مشکل ہو وہ ’’ہوسکتا ہے‘‘۔ یعنی کہ امید اور ہمت انسان کو کامیابی کے زینے پر چڑھنے کیلئے مدد فراہم کرتے ہیں۔ امید کا دامن تھام لینے والے افراد ہی زندگی کے سفر کو نت نئے راستوں کی تلاش میں گذارتے ہیں اور ان راستوں سے کس طرح گذر کے کامیابی سے آگے بڑھنا ہے اس بات کا پتہ لگاتے ہیں لیکن اگر آپ امید کا دامن چھوڑ دیں گی اور کسی کام کو یہ سوچ کے شروع ہی نہیں کریں گی کہ کیا فائدہ ہے اس کام کو کرنے کا جبکہ مجھے پہلے ہی سے پتہ ہیکہ یہ پایۂ تکمیل تک ہی نہیں پہنچ سکے گا، بس یہی پھر ایک لمحہ ہوتا ہیکہ جس وقت منفی جذبات آپ پر غلبہ پا لیتے ہیں اور منفی سوچ کو مزید پروان چڑھاتے ہوئے آپ کو ناکامی کی اس دلدل کی طرف دھکیل دیتے ہیں جس سے نکلنا مشکل ہوجاتا ہے، لہٰذا اگر زندگی میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو مثبت سوچ رکھنے کی عادت کو پروان چڑھانا ہوگا۔