امیدواروں کو خود کے جوابی بیاضات تک دسترس نہ دینے پر سی آئی سی کی یو پی ایس سی پر تنقید

نئی دہلی ۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل انفارمیشن کمیشن (CIC) نے یونین پبلک سرویس کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیالوجسٹ عہدوں پر تقررات کے سلسلہ میں یو پی ایس سی نے جو امتحانات منعقد کئے تھے ان جوابی بیاضات کو دیکھنے کا حق امیدواروں کو ہونا چاہیئے ۔ انفارمیشن کمیشن دیویا پرکاش سنہا نے یونین پبلک انفارمیشن آفیسر کو سخت تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی آئی کی مستثنیٰ دفعات (d)(i)(8) کا تعلق تجارتی مخفی دستاویزات اور (g)(1)8 کا تعلق کسی کی زندگی کو خطرہ ہو تو اس سے تعلق ہے ۔ مسٹر سنہا نے کہا کہ ان دفعات کا سہارا لیکر امیدواروں کو خود ان کے جوابی بیاضات تک دسترس نہ دینا سخت قابل اعتراض حرکت ہے اور سی پی آئی او نے آر ٹی ایکشن (9) 7 کا جو حوالہ دیا ہے وہ اس کیس کے دائرہ میں نہیں آتا جو بدبختانہ حرکت کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے سی پی آئی کو مستقبل میں اس طرح کی غلطی نہ کرنے کا سخت انتباہ بھی دیا ۔