امیت شاہ کے رتھ یاترا کے جواب میں کانگریس اور سی پی ایم بھی پدیاترا نکالیں گی

کلکتہ ۔31اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے مجوزہ رتھ یاترا پروگرام کے اثرات کو زایل کرنے کیلئے کانگریس اور سی پی آئی ایم نے بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم اور پدیاترا نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاہم حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے امیت شاہ کے مجوزہ رتھ یاترا پروگرام کو اہمیت نہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ترنمول کانگریس کے مطابق ریاست کے عوام کا ممتا بنرجی کی قیادت پر بھروسہ ہے اور وہ بی جے پی کے فرقہ واریت کے ایجنڈے میں نہیں آنے والے ہیں ۔پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس کو سخت مقابلہ دینے والی ریاست میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بن کر ابھری ہے اور کانگریس و سی پی ایم پس پردہ چلی گئی ہے ۔بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرنے کی کوشش کررہی ہے ۔کانگریس کے ذرائع کے مطابق نومبر کے اخیر میں کانگریس نے ریاست بھر میں جن سمپرابھیان پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔دوسری جانب سی پی ایم نے پارٹی کے کسان ونگ کے تحت ہگلی ضلع کے سینگور کوچ بہار اور مرشد آباد کے فرک کا سے پدیاترا نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع مطابق دونوں پارٹیوں کے پروگرام اور امیت شاہ کا رتھ یاترا پروگرام دسمبر کے 5سے 9تاریخ کے دوران ٹکرائے گی ۔درا صل ان دونوں پارٹیوں کا مقصد ہی امیت شاہ کے رتھ یاترا کا مقابلہ کرنا ہے ۔کانگریس کے ریاستی صدرسومن مترانے کہا کہ ”جن سمپرک ابھیان ” کا مقصد کانگریس پارٹی کے پروگرام ، مقاصد اور اس کے ایجنڈے کو عوام کو باخبر کرنا ۔