امیت شاہ کو گاندھی نگر سے متوقع امیدوار!

احمدآباد 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اتوار کو بی جے پی لیجسلیچر نے کہاکہ 23 اپریل کو ریاستی لوک سبھا انتخابات منعقد ہوں گے اور بی جے پی ورکرس نے امیت شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گاندھی نگر پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑیں۔ اس حلقہ کے موجودہ رکن ایل کے اڈوانی ہیں۔ بی جے پی کی جانب سے گاندھی نگر حلقہ میں پارٹی مبصرین روانہ کئے گئے ہیں تاکہ وہ امیت شاہ کے انتخاب کے سلسلہ میں مقامی رائے عامہ معلوم کرسکیں۔ ویجال پور حلقہ اسمبلی ممبر کشور چوہان نے کہاکہ پارٹی کارکن مبصرین کی ٹیم کے روبرو اپنا ادعا پیش کردیا ہے کہ وہ اس حلقہ سے امیت شاہ کو امیدوار بنائیں۔ انھوں نے کہاکہ امیت شاہ سابق میں سرکھیج اسمبلی حلقہ کے رکن رہ چکے ہیں جو گاندھی نگر پارلیمانی حلقہ کا ہی ایک حصہ ہے اور شاہ کو ہر کوئی جانتا ہے اور وہ ایک مناسب امیدوار ہیں جو اس حلقہ سے ٹھہر سکتے ہیں۔ پارٹی مبصر نما بین اچاریہ نے کہاکہ پارٹی کے تمام کارکن اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ایک قومی لیڈر کو اس حلقہ سے انتخاب لڑیں۔