امیت شاہ کا بھانجہ بن کر ایم ایل اے اور کارکن کیساتھ دھوکہ دہی

اجین، 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے اجین میں گزشتہ دنوں ایک شخص کی طرف سے خود کو قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کا بھانجہ بتا کر مقامی ایم ایل اے اور پارٹی کارکن کے ساتھ تقریبا 80 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔کارکن نے کل اس بارے میں پولیس میں معاملہ درج کرایا ہے۔ ریلوے اور اجین پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے ۔