امیتابھ بچن، تاپسی پنو اسٹار ’’بدلہ‘‘ کی مارچ 2019 میں ریلیز

شاہ رخ خان کی فلم پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹیمنٹس نے امیتابھ بچن اور تاپسی پنو اسٹار فلم بدلہ کو ’’کوپروڈیوس کرنے کی حامی بھردی ہے جسے سنیل کھیترپال ازور انٹرٹیمنٹ کے بینر پر بنا رہے ہیں جو 8 مارچ 2019 کو ریلیز کی جائے گی۔ امیتابھ اور تاپسی پنک کے بعد پھر ایک بار اسکرین شیر کرتے دکھائی دیں گے۔ بدلہ دراصل 2017 ء میں ریلیز ہوئی اسپائنش فلم ’’کانٹراٹمپو‘‘ (دکھائی نہ دینے والا مہمان) کا ہندی ری میک ہے۔ یہ ایک ایسے بزنسمن کی کہانی ہے جو قتل کی انوکھی وارداتیں انجام دیتا ہے۔ فلم کی تقریباً شوٹنگ ایک ماہ کے طویل شیڈول کے اندر اسکاٹ لینڈ میں مکمل کرلی جائے گی۔