امریکی ڈرون طیارہ کے حملے سے پاکستان میں 2 افراد ہلاک

پشاور۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی ڈرون طیارہ نے طالبان کمانڈر اور اس کے ایک معاون ساتھی پر شمال مغربی پاکستان کے قبائیلی علاقہ میں جو افغانستان کی سرحد سے متصل ہے، حملہ کیا۔ امریکی ڈرون نے کمانڈر عبداللہ داور پر دو میزائل داغے ۔ ان کے معاون نور تنگی کو بھی تحصیل دتہ خیل شمالی وزیرستان میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان ، دہشت پسند گروپس اور پاکستانی طالبان کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔ ان عسکریت پسندوں کا تعلق گل بہادر گروپ سے تھا جس پر افغانستان نے حملے کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ پاکستانی طالبان قائد ملا فضل اللہ ایک ڈرون حملے میں افغانستان میں ہلاک کردیئے گئے تھے۔ امریکہ ، پاکستان پر دہشت گرد گروپس کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کیلئے زور دے رہا ہے۔