امریکی ڈرون حملوں کی پاکستانی تردید

اسلام آباد۔ 17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ امریکی ڈرون طیاروں نے پاکستان کے سرحدی علاقہ کو نشانہ بناتے ہوئے پڑوسی ملک افغانستان کے عسکریت پسندوں پر حملے کئے ہیں۔ پاکستانی عہدیداروں کے بموجب کل شام 31 افراد جن میں سے بیشتر عسکریت پسند تھے ، 4 ڈرون حملوں میں ہلاک ہوگئے، تاہم یہ ڈرون حملے امریکہ کے نہیں تھے۔ وزیر خارجہ پاکستان خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدی علاقہ پہاڑی ہونے کی وجہ سے یہ الجھن پیدا ہوئی ہے۔