امریکی وزیر صحت ٹام پرائس کا استعفیٰ

واشنگٹن۔30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر صحت ٹام پرائس نے سرکاری دوروں کے لئے مہنگے نجی ہوائی جہازوں میں سفر کرنے کی وجہ سے تنازعات میں پھنس جانے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔مسٹر پرائس مئی سے اب تک 26 نجی طیاروں میں سفر کے لئے 4 لاکھ ڈالر خرچ کرنے کے لئے ٹیکس دہندگان سے معافی مانگی ہے ۔وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مسٹر پرائس کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے اور ان کی جگہ ڈان جے رائٹ کو کارگزار وزیرصحت بنا دیا ہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ میں قومی سلامتی سے متعلق دوروں کے لئے سفر کرنے والے حکومتی اہلکاروں کے علاوہ باقی تمام سرکاری دوروں کے لئے تجارتی پروازوں میں ہی سفر کرنے کانظم ہے ۔