امریکی نائب صدر کا پاکستان سے اظہارتشکر

اسلام آباد ۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نائب صدر مائیک پنس نے امریکی شہری کیٹلن کولمیان کے شوہر جوشوا بوائل اور ان کے تین بچوں کو طالبان کی تحویل سے بحفاظت رہائی یقینی بنانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج نائب صدر پنس کا فون کال موصول ہوا۔ انہوں نے حکومت امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج کی مہارت اور انٹلیجنس ایجنسیوں کی مؤثر کارکردگی کے ذریعہ امریکی خاندان کو بحفاظت بچانے کی سراہنا کی۔ ان کا 2012ء میں افغانستان میں اغواء کیا گیا تھا۔ اس وقت کولمیان حاملہ تھی اور طالبان کی تحویل میں اسے تین بچے پیدا ہوئے۔