امریکی فوج کے حملے میں40 طالبان ہلاک

کابل ۔29اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے فوجی عہدیداروںنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسزکے فضائی حملوں میں 35 طالبان ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا نے فوجی عہدیداروںکے حوالے سے رپورٹ پیش کیا کہ امریکی فوج نے افغان کمانڈوز کی مدد سے بلخ صوبے کے ضلع چہار بولک میں حملے کئے ہیں۔افغان عہدیداروںکے مطابق امریکی فوج نے 40 منٹ تک بمباری کی ،اس دوران ارزنکار کے گائوں میں طالبان کے ٹھکانے بھی نشانہ بنائے گئے ،جس میں اسلحہ و بارود کا ذخیرہ تباہ ہوگیا۔ امریکی فوج کی فضائی کارروائی کے باوجود چہار بولک کو طالبان سے خالی کرانے کے لئے کارروائی جاری ہے۔