امریکی فوج میں جنسی ہراسانی میں اضافہ : رپورٹ

واشنگٹن 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے کارگذار ڈیفنس سکریٹری پیٹرک شناہان نے امریکی فوج میںجنسی ہراسانی کے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ پنٹگان کی ایک سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں کی بہ نسبت 2018 میں امریکی فوج میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ دفاع کے ملازمین نے جن میں مرد و خواتین دونوں شامل ہیں جنسی ہراسانی و جنسی حملوں کی شکایات کی ہیں۔ گذشتہ شال یہ واقعات 7,623 تک پہونچ گئے تھے جو 2017 کی بہ نسبت 13 فیصد زیادہ ہیں۔ مزید بر آں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جنسی حملوں کے جتنے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں حقیقی حملوں کی تعداد ان سے تین گنا زیادہ ہوسکتی ہے ۔
یہ تاثر عام ہے کہ فوج میں پیش آنے والے اس طرح کے واقعات میں صرف تین میں سے ایک واقعہ منظر عام پر آتا ہے ۔ شناہان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واضح ہوگیا ہے کہ جنسی ہراسانی اور جنسی حملوں کے واقعات مسلسل پیش آتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بات بہت واضح ہے کہ ان واقعات سے نمٹنے وہ کچھ اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں جن کی توقع ہوتی ہے ۔