’’امریکی طالبان‘‘ جان واکر لندھ کی رہائی

واشنگٹن ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جان واکر لندھ جسے نومبر 2001ء میں اسلامی شورش پسند طالبان کے ساتھ شانہ بشانہ لڑائی میںحصہ لینے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم اب 17 سال بعد اسے جیل سے آزاد کیا جارہا ہے جس پر یہ تشویش بھی ظاہر کی جارہی ہیکہ جان واکر نے اب تک اپنی انتہاء پسندی کو ترک نہیں کیا ہے جو اسے افغانستان تک لے گئی تھی۔ امریکہ نے دہشت گردی کیخلاف جس جنگ کا 9/11 کے بعد آغاز کیا تھا اس میں جان واکر لندھ کو ’’ڈیٹینی 001‘‘ سے تعبیر کیا جاتا تھا۔ اسکی رہائی سے ایک بار پھر 9/11 کی یاد تازہ ہوگئی کیونکہ اس دلدوز واقعہ کو تقریباً دو دہے گزرنے کے بعد بھی امریکہ طالبان کیساتھ نبردآزما ہے جسکا اختتام دور دور تک کہیں نظر نہیں آتا۔