امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ کی سعودی ولیعہد سے ملاقات

ریاض ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل کینتھ میکنزی نے پیر کو ریاض میں سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ہوئی بات میں دونوں ملکوں میں فوجی شعبے میں تعاون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ، انتہا پسندی سے نمٹنے اور خطے کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، معاون وزیر دفاع محمد العایش، شاہی دیوان کے مشیر فہد العیسیٰ، سعودی عرب کے چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے سربراہ جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیزجبکہ امریکی وفد میں سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر کریسٹوفر ھینزیل، ملٹری اتاشی میجرجنرل ھیگلار اور دیگر فوجی عہدیدار موجود تھے۔