امریکی بحری جنگی جہازوں کے قریب ایرانی میزائل تجربات

واشنگٹن۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے میزائل تجربے کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔امریکی فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے ہفتہ ایران نے سمندر میں امریکہ اور فرانس کے بحری جنگی جہازوں کے قریب میزائل تجربات کئے ہیں۔ اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی فوجی عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی بحریہ نے میزائل تجربات ہمارے بحری جہازوں کے اتنے قریب کئے کہ انہیں اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا جا سکتا ہے۔امریکی عہدیدارنے بتایا کہ ایرانی بحریہ نے ایک میزائل تجربہ امریکی جنگی بیڑے’’ھیر ایس ٹرومین‘‘ سے ڈیڑھ کلو میٹر دُور اس وقت کیا جب بیڑا آبنائے ہرمز عبور کررہا تھا۔فوجی عہدیدار نے بتایا کہ اس میزائل ٹیسٹ کے دوران امریکی بحری جنگی جہاز’’بالکلی‘‘ اور فرانسیسی جنگی جہاز کے علاوہ کئی مال بردار جہاز بھی قریب ہی سے گذر رہے تھے۔