امریکہ ۔ میکسیکو سرحد ڈزنی لینڈ کے مماثل : ڈونالڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صد رامریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سرزمین پر اتنے زیادہ غیرقانونی تارکین وطن کی آمد ہورہی ہیکہ یہ سرزمین اب ڈزنی لینڈ بن گئی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ نے دھمکی دی کہ امریکہ ۔ میکسیکو سرحد بند کردی جائے گی لیکن اپریل کے اوائل میں دی ہوئی یہ دھمکی امریکی کانگریس کی برہمی کی وجہ بن گئی۔ تاجر برادری کے نامور افراد نے بھی اس بیان کے خلاف برہمی ظاہر کی اور اسے دھمکی کے مماثل قرار دیا۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اکثر میکسیکو کو امریکہ کی مشکلات کی وجہ قرار دیتے ہیں۔ انتظامیہ نے کہا کہ بچوںکو اپنے بڑوں سے طویل عرصہ تک الگ کردیا جاتا ہے۔ ’’فاکس نیوز پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اوباما کے دور میں ایسا ہی کیا گیا تھا‘‘۔