امریکہ کے مختلف ہندوستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سیوا پراجکٹ کا آغاز

ہوسٹن ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے چند اہم شہروں میں حکومت ہند نے اپنے اس انیشیٹو کا آغاز کردیا جس کے تحت پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو اسان تر بنانے کا عزم کیا گیا ہے جس کے بعد نہ صرف پاسپورٹ کیلئے درخواست کے ادخال کا عمل آسان تر ہوجائے گا بلکہ تیار شدہ پاسپورٹ بھی 10 دن یا کم سے کم 48 گھنٹوں میں دستیاب ہوجائے گا۔ پاسپورٹ سیوا پراجکٹ (PSP) کے تحت ہندوستانی پاسپورٹ کی چھپوائی امریکہ میں ہی کی جائے گی جس سے پاسپورٹ درخواست کنندگان کو درپیش مشکلات میں قابل لحاظ کمی ہوگی۔ ہوسٹن میںواقع قونصلیٹ جنرل آف انڈیا نے ہوسٹن میں پی ایس پی کا افتتاح کیا۔ اس وقت ہندوستان کے ریاستی وزیر برائے امورخارجہ جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ کی قیادت میں ایک ٹیم بھی وہاں موجود تھی جو واشنگٹن کے ہندوستانی سفارتخانہ کے علاوہ دیگر پانچ سفارت خاتون جو اٹلانٹا، شکاگو، ہوسٹن، نیویارک اور سان فرانسسکو مذکورہ پراجکٹ لانچ کریں گے۔