امریکہ کی شام کیلئے خصوصی فورس

واشنگٹن ، 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر براک اوباما نے شمالی شام میں آئی ایس کی طاقت زائل کرنے کیلئے لگ بھگ 50 اسپیشل آپریشنس فورسیس کی تعیناتی کو منظوری دے دی ہے، ایک سینئر عہدہ دار نے آج یہاں یہ بات کہی، جس کے ساتھ خطرناک گروپ کے خلاف لڑائی میں امریکہ کے رول میں فضاء سے زمین تک وسعت ہوئی ہے۔ اوباما نے ترکی کے ایک اڈہ پر A-10 اور F-15 طیاروں کی تعیناتی کو بھی منظوری دی، جو اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف اُن کی حکمت عملی کا حصہ ہے جبکہ اس تنظیم نے شام کے بڑے حصوں پر کنٹرول حاصل کررکھا ہے۔ نظم و نسق کے سینئر عہدہ دار نے اس ضمن میں امریکی میڈیا میں نیوز رپورٹس کی بابت پوچھنے پر نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ شمالی شام میں آئی ایس کے خلاف مقامی زمینی دستوں اور اتحادی کوششوں سے تعاون کیا جائے گا۔