امریکہ کی ایران کے خلاف کارروائی کی دھمکی

اقوام متحدہ، 27فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے حق میں روس کے ویٹو کرنے کے بعد ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے ۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے ہونڈراس کی راجدھانی تیگوسگلاپا کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا”اگر روس ایران کو اسی طرح حمایت جاری رکھتا ہے تو امریکہ اور اس کے ساتھیوں کو اپنے بل بوتے کارروائی کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اگر اقوام متحدہ کی کونسل کارروائی نہیں کرتی ہے تو ہم اپنی سطح سے کارروائی کریں گے ”۔محترمہ ہیلی نے کارروائی کے طریق کار کے بارے میں تفصیل سے کچھ نہیں بتایا۔ روسی ویٹو امریکہ کے لئے ایک طرح سے شکست ہے ۔ امریکہ ایران کے لئے مہینوں تک اقوام متحدہ میں جوابدہی طے کرنے کے لئے لابنگ کر رہا تھا۔ اس وقت ایران کی ‘تباہ کن غلطی’ طے نہیں ہونے پر اس کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لئے دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان ایک 2015 معاہدہ چھوڑنے کی بھی دھمکی دی گئی تھی۔ نکی ہیلی نے کہا’’ظاہر ہے یہ ووٹ جوہری معاہدے پر فیصلہ کرنے والا نہیں ہے ۔ میں کہہ سکتی ہوں کہ یہ کوئی مدد نہیں کر سکتا ہے ۔ یہ صرف اتنا ہے کہ ایران کو اپنے خطرناک اور غیر قانونی رویے کے لئے ایک پاس مل گیا ہے‘‘۔