کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا می ں ایک مسلمان کو مسجد سے باہر آنے کے دوران زدکوب کیاگیاجس کے نتیجے میں اسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچانے کی نوبت آگئی۔پولیس کے مطابق 29سالہ حملہ آور جان میٹسن کے خلاف ماضی میں بھی اسی نوعیت کے الزامات کے تحت احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔
پولیس نے واضح کیا کہ مذکورہ مسلمان کے مسجد سے باہر آنے پر حملہ آور نے پہلے زبانی طور پر اسے ہراساں کیا اور پھر مسجد کے قریب ہی گاڑیوں کے پارکنگ ائیریہ میں مسلمان کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔پولیس نے میٹسن کو نفرت کے جرم میں ارتکاب کرنے کے الزام کے تحت حراست میں لے لیا ہے
جبکہ ایک اور حملہ آور شخص کی تلاش کی جارہی ہے جس کے متعلق یہ شبہ کیاجارہا ہے وہ بھی حملہ میں ملوث ہے۔متاثر ہ شخص کے متعلق پولیس نے بتایا کہ وہ اسپتال میں زیرعلاج ہے اور حالت میں اب بہتری ہے۔
لا س اینجلس کے بیورو کے ڈائرکٹر حسن علوش کے مطابق ایک عینی شاہد نے ان کو اس واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔