امریکہ کیساتھ اہم تعلقات پاکستان کی خواہش

ہندوستانی وفد کا دورہ پاکستان ،آبی معاہدہ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے نومنتخبہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے ارکان مقننہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتا ہیکہ پیشرفت کرے اور امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنائے۔ سابقہ تمام تنازعات کو نظرانداز کرے۔ محکمہ خارجہ امریکہ کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان پر دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ وزیرخارجہ امریکہ مائیک پومپیو نے عمران خان سے بات چیت کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کو اہم قرار دیا تھا۔ لاہور سے موصولہ اطلاع کے بموجب ہندوستانی آبی کمیشن کا ایک وفد آج پاکستان پہنچ گیا تاکہ پاکستانی آبی کمیشن کے ساتھ ہندوستان آبی معاہدہ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرے۔ وزیراعظم عمران خان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں ممالک کا یہ اولین اجلاس ہوگا۔ پاکستانی آبی کمشنر سید مہر علی شاہ اور ایڈیشنل کمشنر شیراز جمیل پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ ہندوستان کا 9 رکنی وفد آج سکسینہ کی زیرقیادت واگھا سرحد پر پہنچ چکا ہے۔