امریکہ میں ترکی کے بینکر کی گرفتاری سیاسی قدم: بوزدیگ

انقرہ، 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے وزیر قانون بکر بوزدیگ نے آج کہا کہ امریکہ میں ترکی کے ایک اعلی بینکر کی گرفتاری ‘پوری طرح سے سیاسی ہے ۔ مسٹر بوزدیگ نے ایک میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ یہ معاملہ ترکی اور صدر رجب طیب اردگان کی شبیہ خراب کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے ۔، انہوں نے کہا کہ ضراب یا ترکی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ واضح ر ہے کہ بینکر کو کئی سالوں تک ایران کے خلاف پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کی سازش میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔